اسلام آباد(پی این آئی)جن لوگوں نے 13 سال پہلے بے نظیر بھٹو کے قافلے پر کارروائی کی آج وہ جلسے کی قیادت کر رہے ہیں، وفاقی وزیر نے بڑا دعوی کر دیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی اور آج اسی ٹی ٹی پی کے
دوست جلسے کی قیادت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خودکش حملہ ہوا تھا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز میں 180 لوگ شہید اور 500 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قافلے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی لیکن آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور اس جلسے کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں