ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے، سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی اور ن لیگی لیڈروں میں لفظی جھڑپیں جاری

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے۔ انہ￿ںنے کہاکہ میاں صاحب ملکی دفاعی اداروں سے مخاطب تھے، آپ کی بات درست ہے چوروں کا واسطہ جیلوں سے ہی ہوتا ہے۔ انہوںنے

کہاکہ بھارت کی ایما پر میاں مفرور نے ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔انہوںنے کہاکہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہیں اور میاں مفرور اس وقت ہیراپھری فرما رہے ہیں،نواز شریف کی آرمی کیخلاف زبان درازی کوئی نئی بات نہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مس کیلبری اس وقت قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مریم صفدر جتنی مرضی کوشش کرلیں ایک چور کو انقلابی کا خول نہیں چڑھا پائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close