کورونا متاثرین کی تعداد بڑھنے لگی، 16چل بسے ،567 نئےکیسز کی تصدیق ہو گئی

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورنا کے 16مریض چل بسے ،567کیسز کی تصدیق ہوگئی ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ ئو آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ، این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 16 مریض جاں بحق ہوگئے ،

این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 567 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9296 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 7 ہزار 69 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 3 لاکھ 23 ہزار 19 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 713 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب میں 1 لاکھ ایک ہزار 713 کے پی 38598 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 17996 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 4047، بلوچستان میں 15669 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 3437 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس سے ابتک 6654 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر می 32062 کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کوروناکے 793 مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 74 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 40 لاکھ 74 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close