ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) حرمت رسول ؐ پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کا 91واں یوم شہادت 31اکتوبر کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال
کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ؐ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں