سابق وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ کس طاقتور شخصیت نے مانگا تھا؟غریدہ فاروقی حقیقت سامنے لے آئیں

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف نے چند دن قبل بتایاتھا کہ ان سے ڈی جی آئی ایس آئی نے استعفیٰ مانگا تھا تاہم بھی اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی نے بعد میں اس دعوے کی تردید کی ، سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی لکھا کہ نواز شریف نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو

شکایت کی تھی کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے ان سے استعفیٰ مانگا تھا جس کے بعد آرمی چیف نے وزیراعظم اور ان کے اہم وزراءکے ساتھ ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی سے باز پرس کی تاہم، جنرل ظہیر الاسلام نے انکار کیا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو ایسا کوئی پیغام بھیجا تھا۔اب اس معاملے میں سینئر اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے بھی نیا انکشاف کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غریدہ فاروقی نے لکھا کہ “سابقDG ISIجنرل ظہیر کا ‘نواز شریف استعفی دو’ کا پیغام، پیغام رساں کوISIکے ایک بریگیڈئیر(اب ریٹائرڈ) نے بھیجا، اگست2014دھرنے کے تیسرے ہفتے کو رات گئےنواز شریف ،اسحاق ڈار سے ملاقات میں پیغام رساں نے بتایا کہISIبریگیڈئیر نے انہیں ‘نواز شریف استعفی دو’ کا پیغام دینے کو کہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ” ‘نواز شریف استعفی دو’ کا پیغام ملنے کے اگلے دن نواز شریف نے چوہدری نثار سے بات کی تو وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا “آپ اس پر کس طرح اعتبار کر سکتے ہیں”۔۔۔ انہی دنوں میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے استعفی لینے کا مشورہ دیا تھا”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close