کیا جلسوں سے حکومت چلی جاتی ہے؟شہری حکومت پر برس پڑا، سوال کے جواب میں کیا کہہ دیا؟

لاہور (پی این آئی) گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے میزبان نے گوجرنوالہ میں جلسہ کے شرکا سے کئی معصومانہ سوال کیے جن کے دلچسپ جواب حاضرین سے سننے کو ملے۔حاضرین کا کہنا تھا کہ اس جلسے سے موجودہ حکومت چلی جائے گی، اور ہم اپنی قیادت

کی زیرنگرانی اس حکومت کوگرا کر رہیں گے۔میزبان نے پوچھا کیا جلسوں سے حکومت چلی جاتی ہے تو شہری نے بڑے جوشیلے انداز میں کہا جی چلی جائے گی، ہم نے گوجرانوالہ سے پہلا قدم اس لئے اٹھایا تاکہ ہم کامیاب ہوسکیں،ن لیگ کے حامی نے کہا کہ اب تو آٹا چینی دال سب کچھ مہنگا ہوگیا، نواز شریف کے دور میں چینی سستی تھی مگر اب پھیکی چائے پینے پر مجبور ہیں۔میزبان نے شرکا سے سوال کیا کہ کل تک تو ن لیگ والے زرداری کو کرپٹ کہتے تھے آج ساتھ ہیں تو اس پرعوام نے کہا وہ ماضی کا دور تھا اب وقت الگ ہے، ہوسکتا پیپلز پارٹی کی قیادت کرپٹ ہو لیکن آج تمام پارٹیاں عوام کیلئے نکلی ہیں، موجودہ حکومت بھی کرپٹ ہے۔اس کا مطلب ہوا کہ کرپٹ کے خلاف کرپٹ نکلے ہیں؟ جس پر عوام نے جواب گول مول کردیا۔ومیزبان نے شرکا کو اپنے سوالوں میں پھنسایا کہ کیا انقلاب کی تحریک لندن سے چل رہی ہے؟ جس پر عوام نے بھی کہا جی لندن سے چل رہی ہے، پھر پوچھا کیا لندن سے تحریک چل سکتی ہے کہا چل نہیں سکتی لیکن چل رہی ہے۔اینکر نے ایک اور سوال کیا کہ کیا ن لیگ نے کرپشن کی ہے نواز شریف کے چاہنے والوں نے فوری کہا نہیں پی ٹی آئی نے کی ہے کہاں ہیں جہانگیر ترین؟ پی ٹی آئی والوں سے ترقی برداشت نہیں ہورہی، جب سے ہم نے ورلڈ کپ جیتا و ہی ہمیں لے ڈوبا، زرداری کی حکومت عمران خان کی حکومت سے بہتر تھی، کورونا کچھ نہیں ہے صرف بھیک مانگنے کیلئے ڈرامہ کیا جارہاہے،کورونا سے کوئی نہیں مرا پی ٹی آئی نے خود مارے ہیں۔کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بھی عمران خان نے لگائی ہے۔ عمران خان کا دو ڈھائی لاکھ میں گزارا نہیں ہوا اور مزدور کم رقم میں بھی گزارا کرلے، نواز شریف کیخلاف سازشیں کی گئیں ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ ان کی طبیعت خراب ہے ٹھیک ہوگی تو آجائیں گے واپس۔شرکا نے یہ بھی کہا کہ اب ہر صورت اس حکومت کو جانا ہو گا بہتر یہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے کر خود ہی حکومت چھوڑ دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close