استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ

گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام پوچھتے ہیں آپ نے آٹا ، چینی ،روٹی ، دوائیاں کیوں مہنگی کیں ۔جمعہ کو جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے حکمرانوں کو شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام آپ سے پوچھتے ہیں

آپ نے روٹی ،آٹا ، چینی ، دوائیاں ، گیس ، بجلی کیوں مہنگی کی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام پوچھتے ہیں ووٹ کیوں چوری کیا گیا ۔اس موقع پر انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close