ووٹ کی چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غداری ہے، عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی، ن لیگی لیڈر کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)ووٹ کی چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غداری ہے، عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی، ن لیگی لیڈر کا بڑا دعویٰ،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء

اللّٰہ نےکہا ہے کہ ووٹ کی چوری آئین کی خلاف ورزی اور عوام سے غداری ہے، عمران نیازی سمیت سلیکٹڈ ٹولے نے چھپ کر نوازشریف کی پوری تقریر سنی۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، خفیہ اکاؤنٹس کی شفاف تحقیقات ہوں تو پابندی پی ٹی آئی پر لگے گی۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالا شو کو فلاپ کہنے والے جان چکے ہیں کہ وہ فلاپ ہوچکے ہیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عوامی وزیراعظم نوازشریف کی تقریر کٹھ پتلیوں کو سمجھ نہیں آئے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close