یہ کیسا سیاست دان ہے جو مودی کو گھر بلاتا ہے اور اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے، بڑے وفاقی وزیر نے نواز شریف پر بڑا الزام لگا دیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک کیلئے اداروں سے مداخلت

کی درخواست کرتے ہیں،دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت اور جمہوریت دشمن لگنا شروع ہوگئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں 4 دفعہ مارشل لا لگا تھا، آیا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟۔ انہوںنے کہاکہ حزب اختلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آر او مانگنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جوکلبھوشن یادیو کا نام نہیں لیتا اور دنیا میں پاک فوج کی قیادت کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے نہیں تھکتا،یہ کیسا سیاست دان ہے جو مودی کو گھر بلاتا ہے اور اپنے ملک کی فوج کو بدنام کرتا ہے۔اسد عمر نے کہاکہ کہ یہ کیسا سیاست دان ہے جو آرایس ایس کے خلاف نہیں بولتا لیکن اپنی فوج کے خلاف زہر اگلتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close