بلاول بھٹو کے برعکس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نواز شریف کے بیانیئے کی حمایت کر دی، کہا بیانیہ ان کا نقطہ نظرہے اورکسی حدتک درست بھی ہے

کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کا بیانیہ ان کا نقطہ نظرہے اورکسی حدتک درست بھی ہے ،انہوں نے وفاقی وزیرشبلی فرازکودعوت دی کہ وہ کراچی آئیں اپوزیشن کا جلسہ دیکھیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار

کھوڑو، سعید غنی اور ناصر شاہ کے ہمراہ جلسہ گاہ باغِ جناح کے دورے کے موقع پر کیا اور پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ مجھے نواشریف کے مکمل بیانیے سے اتفاق نہیں ہے لیکن نوازشریف کا بیانیہ کسی حد تو درست ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے کا سربراہ میں ہوں تو پولیس کے غلط کاموں کا جواب بھی میں ہی دوں گا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہر سال 18 اکتوبر کو شہدا کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کرتی ہے، رواں سال پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی قیادت نے اس جلسے کو عزت بخشی ہے،وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانیوں کا سامنا ہے اتوارکو پورے سندھ سے عوام یہاں احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں گے، شبلی فراز کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں آکر اپنی آنکھوں سے جلسے کے مناظر دیکھیں اگر گوجرانولہ میں ہونے والا جلسہ ناکام تھا تو پھر حکومت کو پریشانی کس کی ہے، حکومتی نمائندے سکون سے جاکر گھر بیٹھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جس نے کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے، جلسے میں ایس او پیز کا خیال رکھیں گے کیونکہ ہمیں عوام کی صحت کے حوالے سے بھی فکر ہے جلسوں میں ماسک پر وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جو بند کمروں میں بھی ماسک استعمال نہیں کرتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close