نواز شریف کا بیانیہ کسی ادارے نہیں بلکہ آئین شکنی کرکے اداروں کو کمزور کرنے والے کرداروں کے خلاف ہے ، ن لیگی ترجمان نواز شریف کے مؤقف کی حمایت کرنے لگے

کراچی (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہاہے کہ مریم نواز کی ریلی اور گوجرانوالہ جلسے کی زبردست کامیابی عمران خان اور اسکی حکومت کے اعصاب پر سوار ہے،لاہور سے گوجرانوالہ تک لاکھوں لوگوں کی جانب سے مریم نواز کا پرتپاک استقبال نواز

شریف اور مریم نواز کی مقبولیت کا عکاس ہے،نواز شریف کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے بلکہ اداروں میں ان کرداروں کے خلاف ہے جو آئین شکنی کرتے ہیں اور اداروں کو کمزور کرتے ہیں ،نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ آج پوری عوام کھڑی ہے ،عمران خان کا مریم نواز پر ذاتی حملے کرنا ان کی گندی ذہنیت کا عکاس ہے، نیازی صاحب جن دو لوگوں کو آپ نے بچے کہا ہے ان دو بچوں نے آپ کا دن چین اور رات کی نیند حرام کی ہوئی ہے۔ ہفتہ کووزیراعظم کے خطاب پراپنے ردعمل میں محمد زبیر عمر نے کہاکہ مریم نواز کی ریلی اور گوجرانوالہ جلسے کی زبردست کامیابی عمران خان اور اسکی حکومت کے اعصاب پر سوار ہے ۔لاہور سے گوجرانوالہ جس طرح لاکھوں لوگوں نے مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا، یہ نواز شریف اور مریم نواز کی مقبولیت کا عکاس ہے۔ گجرانوالا میں تمام کوششوں کے باوجود آر ٹی ایس کا نہ بیٹھنا گجرانوالا کی نواز شریف سے محبت کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان بے شک سلیکٹڈ ہیں مگر ملک کے وزیراعظم ہیں، ان کا مریم نواز پر ذاتی حملے کرنا ثابت کرتا ہے کہ وہ کس حد تک نیچے گر گئے ہیں۔عمران خان کا مریم نواز پر ذاتی حملے کرنا ان کی گندی ذہنیت کی عکاس ہے۔عمران مریم نواز کی مقبولیت ان کے دماغ پر سوار ہو گئی جسے وہ ہضم نہیں کر پا رہے۔مریم نواز صاحبہ پر عمران خان کے ذاتی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ترجمان نے کہاکہ نیازی صاحب جن دو لوگوں کو آپ نے بچے کہا ہے ان دو بچوں نے آپ کا دن چین اور رات کی نیند حرام کی ہوئی ہے۔نواز شریف کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ہے بلکہ اداروں میں ان کرداروں کے خلاف ہے جو آئین شکنی کرتے ہیں اور اداروں کو کمزور کرتے ہیں ۔ زبیر نے کہاکہ نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ آج پوری عوام کھڑی ہے ۔عمران خان کی تقاریر اداروں کو کمزور کر رہی ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close