انتخابات میں کامیابی ، وزیراعظم عمران خان نے کس ملک کی خاتون وزیراعظم کے نام پیغام جاری کر دیا، آپ پاکستانیوں کے دلوں میں بستی ہیں

اسلام آباد (پی این آئی) انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے انتخابات کے نتائج پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔وزیراعظم نے انتخابات میں شاندار

کامیابی پر جسینڈا آرڈرن کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے کیوی وزیراعظم کے نام جاری پیغام میں کہا کہ، آپ کے شفقت آمیز طرز عمل نے نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی دل جیت لیے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات میں مزید پختگی اور تعاون میں وسعت کا خواہاں ہوں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں جسینڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔نیوزی کی 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ لیبر پارٹی نے حاصل کیے جو پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں،نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتیں جب کہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتیں،نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close