عید میلادالنبیﷺکب منائی جائیگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان آگیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 30اکتوبرکو ہوگی، جبکہ یکم ربیع الاول پیر 19اکتوبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل اور زونل کمیٹیوں نے ربیع الاول 1442 ہجری کا چاند

کے لیے شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔ملک بھر سے رویت کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ آج پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ پاکستان میں یکم ربیع الاول پیر 19اکتوبر کو ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں 12ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی۔جبکہ جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش وخروش اور عقیدت واحترام کے ساتھ 30 اکتوبر کو منایا جائےگا۔اسی طرح فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار یو اے ای میں نبی کریم کی ولادت باسعادت 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔ جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کو ہو گی۔ چونکہ عید میلاد النبی جمعرات کے دن ہو گی۔ اس لیے اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سے اگلے روز بھی جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔ لوگ دو چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو کہ اتوار کے روز ہو گی۔ سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔اسی رات ’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور انسانی آنکھ سے دیکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close