معروف عالم دین اور مولانا طارق جمیل کے استاد کا انتقال ہو گیا، مذہبی حلقے سوگوار

لاہور (پی این آئی) تبلیغی جماعت سے وابستہ مولانا طارق جمیل کے استاد انتقال کر گئے، مولانا عبدالرحمان تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد اور طویل عرصے سے علیل تھے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ تبلیغی مرکز لاہور سے وابستہ ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمان انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا

ہے کہ مولانا عبدالرحمان طویل عرصے سے علیل تھے۔مرحوم مدرسہ عربیہ رائے ونڈ کے پہلے فضلاء میں سے تھے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مولانا عبدالرحمان کی شاگردی میں ہی تعلیم و تربیت حاصل کی۔ مولانا تبلیغی مرکز رائے ونڈ کے مدرسہ عربیہ میں حدیث کے استاد تھے۔ ان کی نماز جنازہ تبلیغی مرکز رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔ مولانا عبدالرحمان کے انتقال پر ملک بھر کے علماء کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close