ملک میں گندم کی قلت پر قابو پانے کا معاملہ حل ہونے لگااوردرآمدہ گندم کا جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی(این این آئی)ملک میں گندم کی قلت پر قابو پانے کا معاملہ حل ہونے لگااوردرآمدہ گندم کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔ چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان ڈاکٹر ریاض میمن کے مطابق57 ہزار ٹن گندم لیکر بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا۔وفاقی حکومت کے احکامات پر درآمدی گندم محکمہ خوراک پنجاب کے حوالے کردی۔

ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایاکہ مجموعی طور اب تک ایک لاکھ 67 ہزار 125 ٹن گندم درآمد ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی سی پی وفاقی حکومت کے احکامات پر گندم درآمد کررہاہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close