برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن بحال کر دیا

کراچی (این این آئی)پی آئی اے نے اپنے معزز مسافروں کی سہولت کے لئے متبادل ذرائع سے برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 30 اکتوبر سے لندن اور مانچسٹر کے لئے پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا

مانچسٹر کی پروازوں چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں کے لئے نئے جہاز، آرام دہ بزنس کلاس فلیٹ بیڈ نشستیں, ذائقہ دار کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست روانہ ہوا کریں گی جن کے لئے بکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے آغاز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ آفیشلز کو مسافروں کو بہترین سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان پروازوں کے متعلق اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ ہمارے مسافر کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close