اختیارات کا ناجائز استعمال، ایف آئی اے نے پی آئی اے کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ حنیف پٹھان کو دھر لیا

کراچی(پی این آئی)اختیارات کا ناجائز استعمال، ایف آئی اے نے پی آئی اے کے سابق سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ حنیف پٹھان کو دھر لیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے ) کے سربراہ اعجاز ہارون اور ڈائریکٹر ایچ حنیف پٹھان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

دونوں افسران کی گرفتاری تحقیقات کے بعد عمل میں آئی اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اعجاز ہارون اور حنیف پٹھان پر مالی بے قائدگیوں اور غیرقانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close