تحریک انصاف جب اقتدارمیں آ ئی تو قومی خزانے میں صرف20دن کافنڈ رہ گیاتھا، اب الحمداللہ عمران خان کی قیادت میں معیشت کی سانسیں سنبھل گئی ہیں ، اسد قیصر کا دعویٰ

پشاور(آئی این پی)سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ تحریک انصاف حکومت کی بدولت ملک میں خوشحالی،ترقی،عوام کی فلاح وبہبود اورخوشی کی کرنیں بکھررہی ہیں،مہنگائی پرقابوپانے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تیارکی گئی ہے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بھی بھروپورقانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جب اقتدارمیں توخزانہ خالی تھااورصرف20دن کافنڈزخزانے میں رہ گیاتھا،گزشتہ حکومتوں نے ناقص پالیسیوں اورکاکردگی کے باعث اداروں کومفلوج کیاتھا،ہرادارہ خسارے میں تھا اب الحمداللہ عمران خان کی قیادت میں نہ صرف معیشت کی سانسیں سنبھل گئی ہیں بلکہ اداروں کی بہتری کیلئے بھی بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع صوابی میں پیہورکینال ایکسٹینشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیربرائے دفاع پرویزخان خٹک بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ ضلع صوابی کے محرومیوں کاحقیقی معنوں میں ازالہ کیاجارہاہے، پیہورکینال ایکسٹینشن کی بدولت اب 13ہزارکنال اراضی زیرآب آئے گا،یہ ضلع صوابی کے کسانوں کیلئے ایک انقلابی تبدیلی ہے۔انہوں نے کہاکہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)میں اس صوبے کوحق دیاہے،اب خیبرپختونخوامیں انشا اللہ لازوال ترقی کاآفتاب طلوع ہونیوالاہے،رشکئی اکنامک زون سمیت گدون انڈسٹریل سٹیٹ کوفعال کریں گے جس سے روزگارکے وافرمواقع فراہم ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام کوجنوری2021میں صحت کے حوالے سے ایک بہت بڑی نویدسنائیں گے اورانشا اللہ ہرصحت انصاف کارڈہرگھرکودیں گے جس سے پسماندہ طبقے کے علاج معالجے میں مالی روکاوٹیں مکمل طورپردورہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختواکے ہرگھرکوصحت انصاف کارڈکی فراہمی کاسہراوزیراعظم عمران خان اورپاکستان تحریک انصاف کے سرہے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ زراعت میں ترقی،اجناس کی فروانی اورکاشتکاروں کی فلاح وبہبودکیلئے پاکستان تحریک انصاف کسانوں کیلئے آسان شرائط پرقرضے دینے کاپروگرام بھی شروع کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ذراعت کے حوالے سے جوکمیٹی تشکیل دی جائیگی اس میں کسانوں کوبھرپورنمائندگی دی جائیگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close