ایک ارب تین کروڑ خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی،عوام کی طرف سے’’ ابو بچا ئو کرپشن چھپا ئو تحریک ‘‘سے لاتعلقی کا اظہارکر دیا گیا، پی ٹی آئی لیڈر بول پڑا

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک ارب تین کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود 11 جماعتوں کی سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گئی، 11 اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ کر سکنے پر شرم سے ڈوب مریں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 8 ہزار کو

11 سے تقسیم کیا جائے تو پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں، اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے۔ انہوں نے کہا جناح سٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے ’’ ابو بچا ئوکرپشن چھپا ئو تحریک ‘‘سے لاتعلقی کا اظہار ہے، اب اپوزیشن خشوع و خضوع اور انتظام و انصرام کے ساتھ عدالتوں اور احتسابی اداروں کے سامنے پیش ہو۔انہوںنے کہا کہ کرپٹ ٹولے کو پہلے ہی جلسے میں شکست کے بعد عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہیے، حکومت کی جانب سے مکس اچار پارٹی کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مائیکرو اور میکرو معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان اگلے تین سال بھی اسی رفتار کے ساتھ ایک مستحکم معیشت بننے کی جانب سفر جاری رکھے گا، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن چاہے کھمبوں پر چڑھے، یو این اور یورپی یونین کے پاس جائے انہیں این آر او اور کرپشن پر ریلیف نہیں ملے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں