گوجرانوالہ جلسہ ، غیر ملکی سفرا بھی سرگرم ،رات گئے تک خاموشی سے کیا کام کرتے رہے؟جانئے

اسلام آباد(پی این آئی)روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تعینات سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، روس، چین ،فرانس کے ساتھ ساتھ ترکی ،سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، ایران بنگلہ دیش

،ملائیشیا اور بھارت سمیت دوسرے ملکوں کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے پاکستان میں اپوزیشن کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسہ عام کی ویڈیوز آڈیوز اپنے اپنے تبصروں، تجزیوں اور اسکے نتیجے میں پاکستان کی سیاسی صورتحال کے متعلق مراسلے جمعہ کو رات گئے اپنے اپنے دارالحکومت بھجوائے ہیں۔ کیونکہ پاکستان کی سٹرٹیجک پولیٹیکل سچویشن اہمیت کی حامل ہے کہ جہاں گوادر پورٹ کے قریب سے بحیرہ عرب سے دنیا کا ساٹھ فیصد پٹرولیم مصنوعات لیکر بحری جہاز آتے جاتے ہیں۔ چنانچہ اس خطے پر دنیا بھر کے ملکوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ اسی لئے دنیا کے اہم ممالک پاکستان کی سیاسی جغرافیائی سلامتی کے حوالے سے اپنی رپورٹیں اپنے اپنے دارالحکومت ہر بڑے واقعے کے بعد بھیجتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں