2ہزار لیکر جلسے میں آیا ہوں جلسے میں شریک (ن )لیگ کے کارکن نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)گزشتہ روزپی ڈی ایم نے گوجرانوالہ میں پاور شور کا مظاہرہ کیا ، کئی صحافی بھی جلسے کی کوریج کے لیے گئے ہوئے تھے، جلسے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں ۔انہی میں سے ایک ویڈیو ن لیگ کے جیالے کی بھی تھی

جوصاف کہہ رہا تھا کہ جلسے پر آنے کا میرا دو ہزار روپے کا خرچہ ہوا اور یہ پیسے مجھے ن لیگ کے قائدین میں سے کوئی وزیر مشیر دے دیتا ہے۔جیالے نے شاہد خاقان عباسی،مرتضیٰ لوتھااور بابر نواز کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ یا پھر کوئی اور وزیر مجھے پیسے دے دیتے ہیںمیں نے کبھی ان سے مانگے نہیں ہیں ،جتنا ان کا دل کرتا ہے کبھی پانچ سو کبھی ہزار تو کبھی دو ہزار روپے دیتے ہیں، اس سے میں اپنا خرچہ بھی کرتا ہوں اور جلسے میں آنے کا خرچہ بھی کرتا ہوں۔گویا ثابت ہوا کہ جلسے میں آنے کے لیے کارکنوں کو پانچ سو سے دو ہزار روپے تک دیے گئے تھے جو کہ خرچے کے نا م پر دیے گئے تھے۔کچھ وزراء اور پارٹی کے جیالوں نے تو میڈیا کے سامنے بھی مریم نواز کی گاڑی پر اسٹیج پر کھڑے ہوئے نوٹوں کی بارش کر دی تھی جبکہ کچھ لوگ اپنے کارکنوں کو گھر سے پیسے دے کر لائے تھے اور انہوں نے جلسے میں آ کر سارا بھانڈا پھوڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close