پی ٹی آئی کے اہم لیڈر کورونا کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے

لاہور(پی این آئی)پی ٹی آئی کے اہم لیڈر کورونا کا شکار، قرنطینہ میں چلے گئے، صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی طبعیت ناساز ہونے پر ان کا ٹیسٹ کرایا گیا جس میں کورونا وائرس

کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ادھر پنجاب کابینہ کے دو وزیر میاں اسلم اقبال اور حسین جہانیاں گردیزی پہلے ہی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خوراک اسد گیلانی بھی چند روز قبل کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close