اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم کے جلسے سے زیادہ لوگ تو فواد کھگا کے ولیمے پر آئے تھے، پی ٹی آئی لیڈر نے مذاق بنا دیا۔سینٹ اطلاعات و نشریات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے گوجرانوالہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جلسے سے زیادہ لوگ تو فواد کھگا کے
ولیمے پر آئے تھے۔خیال رہے کہ فواد کھگا اداکار ہمایوں سعید کا ایک کردار ہے جو انہوں نے فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ادا کیا تھا۔سینیٹر فیصل جاوید کے اس بے لاگ تبصرے نے پی ٹی آئی کارکنان اور سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔سینیٹر کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’ اچھا ہے یہ ایس او پیز کا خیال رکھ رہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے سے دور دور کھڑا کیا ہے۔‘پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا سے پہلے بھی یہ ایسا ہی کرتے تھے تاکہ زیادہ لوگ نظر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ پارٹیاں مل کر بھی کچھ نہیں کرسکی ہیں۔پی ڈی ایم کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیڈیم کافی حد تک خالی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ جلسے کی ڈرون ویڈیو سب نے دیکھی ہے، میرے خیال میں جلسے میں 15 سے 20 ہزار کے قریب لوگ ہوں گے۔حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیڈیم میں بہت سی جگہ خالی ہے اور کراؤڈ سے رسپانس نہیں آرہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 جماعتیں اور یہ نتیجہ، میں سمجھتا ہوں اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں