مستقبل میں کردار، ٹائیگر فورس کا بڑا ایونٹ آج ہو گا، وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)مستقبل میں کردار، ٹائیگر فورس کا بڑا ایونٹ آج ہو گا، وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،وزیراعظم عمران خان آج (ہفتہ) ایک تقریب میں ٹائیگر فورس کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے اور ان کے لئے نئی ذمہ داریوں کا تعین کرینگے۔یہ بات نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے

معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس انتظامیہ میں انسانی وسائل کے فرق کو دورکرنے کیلئے سہولت کار کے طور پر کام کررہی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی وزیراعظم کی اولین ترجیح ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close