لاہور(پی این آئی)پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر آفیشل تھریٹ جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری تھریٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کا خدشہ ہے، کورونا میں مبتلا متعدد افسران اور وزرا کی حالت بھی خراب ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں لوگوں کی بے احتیاطی سے کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے آفیشل تھریٹ جاری کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کےمتعدد وزرا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور کورونا میں مبتلا متعدد افسران اور وزرا کی حالت خراب ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزرا اسلم اقبال، حسین جہانیاں گردیزی اور زیرخوراک علیم خان کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اہم عہدوں پرفائز افسران کورونا کا شکار ہورہے ہیں، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور صوبے میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 2016 ہوگئی ہے۔عثمان بزدار نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 130 نئے کیس سامنے آئے اور 2 مریض انتقال کر گئے، صوبے میں اب تک 2283 مریض جاں بحق اور 101301 مریضوں میں سے 97002 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ سینئر صوبائی وزیر علیم خان بھی کورونا کی دوسری لہرکی زد میں آگئے ہیں۔علیم خان نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو مثبت آگیا۔ علیم خان نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ گزشتہ روز بھی پنجا ب کے دو وزراء میاں اسلم اقبال اور حسین جہاں گردیزی بھی کورونامثبت آچکا ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور معاون خصوصی سندھ حکومت راشد ربانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں