ریاض (پی این آئی) سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کے ایگزیٹ ویزے کی معیاد میں توسیع کر دی، شاہی فرمان کے بعد پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے ایگزیٹ ویزے کی میعاد میں 31 اکتوبر 2020 تک آن لائن توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وبا کے باعث غیر ملکیوں
کے ایگزیٹ ویزے کی معیاد میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام شاہی فرمان کے بعد اٹھایا گیا۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے شاہی فرمان پر تمام غیرملکیوں کے ایگزیٹ ویزے کی میعاد میں 31 اکتوبر 2020 تک آن لائن توسیع کر دی ہے۔ ایسے تمام تارکین جو سعودی عرب سے سفری پابندیوں کے باعث خروج نہائی ویزا استعمال نہیں کر سکے تھے ان کے ویزے میں 31 اکتوبر 2020 تک مفت توسیع کر دی گئی ہے۔سعودی محکمہ پاسپورٹ نے 28 ہزار 800 سے زائد فائنل ایگزٹ ویزوں میں توسیع کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ ماہ جزوی طور پر بین الاقوامی سفری پابندیاں ختم کی تھیں، تاکہ بیرون ممالک پھنسے غیر ملکی سعودی پاسپورٹ ہولڈرز مملکت واپس آ سکیں۔ سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کی بھی سعودی عرب واپسی ہوئی، تاہم اب بھی ہزاروں سعودی پاسپورٹ ہولڈر پاکستانی سعودی عرب واپس جانے سے قاصر ہیں۔ اس تمام صورتحال میں پاکستانی حکومت نے بھی سعودی حکام سے پاکستانیوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں