قانون کی دھجیاں اڑا دیں ، مریم نواز کے قافلے کی گاڑیاں ٹول ٹیکس دیئے بغیر ہی گوجرانوالہ میں داخل ہوئیں

گوجرانوالہ(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز ٹول ٹیکس ادا کیے بغیر گزر گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے جانے والی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ایک مرتبہ پھر ٹول ٹیکس ادا کیے بغیر نکل گئی ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی

صاحبزادی مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گوجرانوالہ میں داخل ہوگئی۔نظام کو درست کرنے کے دعوے کرنے والی ن لیگی رہنما مریم نواز کے ساتھ ساتھ قافلے میں شریک دیگر گاڑیوں نے بھی ٹول ٹیکس ادا نہیں کیا اور ایسے ہی چلی گئیں جبکہ قافلے کے شرکا کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ، قافلے میں لیگی کارکنان میں سے کسی نے بھی ماسک نہیں پہنا ہوا ۔مریم نواز کی گاڑی نے موٹروے سے گزرتے ہوئے ٹول ٹیکس بھی ادا نہیں کیا، اور نہ ہی ان کے ساتھ موجود دیگر گاڑیوں نے ٹول ٹیکس ادا کیا۔خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ برس جولائی میں منڈی بہاوالدین جلسے سے خطاب کے لیے جاتے ہوئے بھی ٹول ٹیکس دئیے بنا نکل گئیں تھیں جبکہ قافلے میں شامل افراد نے موٹروے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی تھی ۔ اس موقع پر وزیر مواصلات مراد سعید مراد سعید نے کہا تھا کہ مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی شناخت ہو گئی ہے، ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر بھی کارروائی ہوگی، ہنگامہ آرائی کرنے والوں نے اشتعال دلانے کی کوشش کی اور دھمکی دی کہ ٹول پلازہ کو گرا دیں گے، انھیں سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کی بادشاہت ختم ہو چکی ہے۔ مراد سعید نے مزید کہا کہ میں بہ طور ایم این اے بھی ٹیکس دیتا رہا ہوں، لیکن اب پتا چلا یہ تو شروع ہی سے ٹول ٹیکس نہیں دے رہے تھے، مریم نواز خود کو شہزادی سمجھتی ہیں، ان کے کارنامے سب کے سامنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close