گوجرانوالہ(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک حکومت کے خاتمے پرختم ہوگی،جناح سٹیڈیم عوام سے کچھا کچھ بھر چکا ہے ،وزیر اطلاعات شبلی فراز اب استعفیٰ دے دیں۔تفصیلات کےمطابق جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے پہلے پاور شو میں خطاب کرتے
ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شبلی فراز نے کہا تھا کہ سٹیڈیم بھر کر دکھائیں تو وہ دیکھ لیں کہ ابھی قائدین پہنچے ہیں اور سٹیڈیم بھر چکا ہے،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اگر اسٹیڈیم بھر گیا تو استعفی دوں گا تو اب استعفیٰ دو۔ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا جب کہ ایک وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آتے ہی 200 ارب ڈالرز آئیں گے، کہا گیا تھا کہ پہلے 100 دن میں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں