سابق صدر اور سابق وزیراعظم سے حساب لولیکن اگر کسی جنرل، جج پر کرپشن کا الزام ثابت ہوتاہے تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا

گوجرانوالہ(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کرپشن کے خاتمے کے مساوی قانون چاہتے ہیں، مساوی قانون بنا کر سابق صدر اور سابق وزیر اعظم سے حساب لو، لیکن اگرکسی جنرل، جج پر کرپشن کا الزام ثابت ہوتاہے تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا، تبھی ہم ملک میں

کرپشن کے ناسور کو ختم کرسکیں گے،کیاتبدیلی یہ ہے کہ آٹا، چینی ، بجلی، ادویات، بجلی گیس بحران ہی بحران ہے،بتایا جائے وسیم اکرم پلس کوکسی جادوگرنی، یا خلائی مخلوق نے لگایا۔انہوں نے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی یہ ہے کہ آج پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور تاریخی بے روزگاری او رغربت ہے، انڈے 200، ٹماٹر200، پیاز 80روپے کلو ملتے ہیں، مہنگائی کے ساتھ بے روزگاری بھی بھی بڑھ رہی ہے۔نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا، سفید پوش کا جینا حرام ہوچکا ہے، تاجروں کی دکانیں بند، فیکٹریاں بند، یہ ہے عمران خان اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہے۔آٹا، چینی ، بجلی، ادویات، گیس کی بحران ہی بحران ہے۔ یہ کہتے ہیں یہ ماضی کے حکمرانوں کے قصور ہیں ، میں پوچھتا ہوں کہ کیا وہ بھگوڑے قاتل ڈکٹیٹر مشرف نے بحران نہیں چھوڑا تھا، ہر ورز دہشتگردی حملے ہوتے تھے، تب بھی گندم امپورٹ ہوتی تھی، آٹے کا بحران ہے ، ہم نے گندم کی سپورٹ پرائس کو 1200فی من تک پہنچا دیا تھا تب بھی معاشی بدحالی اور مہنگائی تھی، اسحاق ڈار کا بیان تھا خزانے خالی ہیں۔آئی ایم ایف تب بھی تھا، مگر ہم نے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا۔ہم نے غریب خواتین کے انقلابی غریب سپورٹ پروگرام شروع کیا، پنشن میں 150فیصد، تنخواہوں میں 100فیصد اور فوجی سپاہیوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا تھا، یہ مہنگائی کا حل ہے، عمران خان کا حل مہنگائی ہے، ٹڈی دل ہے، کورونا ہے تو ان سب کیلئے حل ٹائیگرفورس ہے۔ عمران خان نے وعدہ کیا تھا ، پچا س لاکھ گھر دوں گا، لیکن عوام کوبے گھر کردیا، قرض نہیں لو گا،دوسالوں میں ملکی تاریخ کا تاریخی قرض لیا گیا۔اکبر ایس بابر جو پی ٹی آئی کا ممبر ہے، وہ کہتا ہے اس کے پاس ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ بھارت اور اسرائیل کرتے ہیں لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں، بی آر ٹی مہنگا منصوبہ لیکن بسیں جل رہی ہیں، کوئی نوٹس نہیں لیتا، کے الیکٹرک عمران خان کا فرنٹ مین جو بیرون ملک کرپشن میں پکڑا گیا، اس کیلئے رعایت مانگی گئی، کوئی سلائی مشین اور کوئی پاپاجونز پیزا سے ارب پتی بن گیا،چینی ، آٹا، ادویات، پٹرول اور درختوں میں کرپشن کی گئی۔تھانوں کچہریوں میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔یہ کیسا نظام ہے کہ آصف زرداری ، نوازشریف ، فریال تالپور اور مریم پر الزام لگے تو جیل لیکن عمران خان اور علی بابا پر الزام لگے تو کوئی پوچھتا نہیں۔پی ٹی آئی کرپشن کے نام پر انتقام کرتی ہے لیکن ہم کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس کیلئے ایک قانون بنانا ہوگا۔پھر سابق صدر ، سابق وزیراعظم سے بھی حساب لو، لیکن اگرجنرل، جج پر کرپشن کا الزام ہے، تو ان کو بھی جیل میں ڈالنا پڑے گا، تبھی ہم ملک میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرسکیں گے۔پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے، لیکن یہاں وسیم اکرم پلس کی حکومت ہے ، اس کو لگانے کا فیصلہ جادوگرنی نے کیا، یا خلائی مخلوق نے کیا، یہ طے ہے عوام سے پوچھا تک نہیں۔ شہبازشریف سے سو اختلافات رکھ سکتے ہیں لیکن کوئی انکار نہیں کرسکتا، کہ شہبازشریف نے میٹرو بس کھڑا کردیا، عمران خان آپ نے کیا کیا؟انہوں نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں کہ کشمیر پر سودا کرلیا ہے، کشمیر کا سودا نامنظور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں