حکومت آنے والا دسمبر نہیں دیکھے گی ، مولانا فضل الرحمٰن نےفوج کو واضح پیغام بھجوا دیا

گوجرانوالہ(پی این آئی)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آنے والا دسمبر نہیں دیکھے گی ،اب ان کی ہمت جواب دے چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی سلیکٹڈ ہے تو ایک سلیکٹر بھی ہے ،اب سلیکٹر کہے کہ میرا نام نہیں لینا تو کیا میں یہ کہنے کا حق نہیں رکھتا۔انہوں نے کہا ہم

پاکستان کے اداروں کا احترام کرتے ہیں ،فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن اگر آپ آئین کو پامال کرتے ہیں اورانتخابات میں دھاندلیاں کراتے ہیں تو آپ کے خلاف بولنا ہمارا کام نہیں تو کس کا کام ہے،ہماری طرف سے کوئی بھی جھگڑا نہیں جب بھی مداخلت ہوئی اداروں کی طرف سے ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close