گیارہ رکنی پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف – ہمارا کپتان ایک طرف، باہر اعوان نے سخت ٹویٹ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)گیارہ رکنی پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف – ہمارا کپتان ایک طرف، باہر اعوان نے سخت ٹویٹ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عشروں تک گوجرانوالہ سے جیتنے والے گیارہ پارٹیوں کو ملا کر بھی اسٹیڈیم بھر نہیں سکے ہیں۔سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں ںے کہا ہے کہ اسٹیڈیم نہ بھرنے کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ قوم جانتی ہے کہ یہ جلسہ نہیں، چوری بچاؤ مہم ہے۔مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ گیارہ رکنی پاکستان ڈکیت موومنٹ کی ٹیم ایک طرف – ہمارا کپتان ایک طرف ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے گوجرانوالہ میں منعقدہ پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 میں جناح اسٹیڈیم کا ہر کونا بھرا ہوا تھا جب کہ عوام آج ہونے والا جلسہ بھی دیکھ لیں۔عثمان ڈار کے مطابق پاکستان کے ہر کونے کی اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی اسٹیڈیم کو بھر نہیں سکی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے بھی جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ کی تصاویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیڈیم اس وقت بھی خالی ہے۔فیاض الحسن چوہان کے مطابق اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسٹیڈیم کو بھر دیں گی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ دعویٰ کرنے والی گیارہ جماعتوں کو چاہیے کہ وہ گھر جا کر بیٹھ جائیں۔ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close