گوجرانوالہ جلسہ، کورونا ایس او پیز کے ضابطے ہوا میں اڑا دیئے گئے، کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی

گوجرانوالہ(پی این آئی)گوجرانوالہ جلسہ، کورونا ایس او پیز کے ضابطے ہوا میں اڑا دیئے گئے، کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔مسلم لیگ ن نے گوجرانولہ کے جناح اسٹیڈیم میں آج کے جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی جس پر انتظامیہ نے سخت شرائط اور معاہدہ طے کر کے پی ڈی ایم کو جلسے کی

اجازت دی تھی۔ جلسے سے قبل پی ڈی ایم نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ طے پایا تھا کہ کوئی کارکن ماسک کے بغیر جلسے میں شریک نہیں ہوگا،اس کے برعکس پی ڈی ایم کے کارکنان بغیر ماسک کے جلسے میں شرکت کی اور کسی بھی جماعت کے مرکزی رہنما یا ذمہ دار نے اپنے کارکنان کو ضابطے اخلاق کی خلاف ورزی سے نہیں روکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close