گوجرانوالہ جلسہ ، جناح سٹیڈیم میں تحریک انصاف نے بڑا جلسہ کیا تھا یا اپوزیشن جماعتوں کا جلسہ زیادہ بڑا ہے؟ حامد میر نے دعویٰ کر دیا

گوجرانوالہ (پی این آئی )معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے جنا ح گراونڈ میں لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے اور جتنے لوگ گراونڈ کے اندر ہیں اتنے ہی گراونڈ سے باہر بھی موجود ہیں ۔نجی ٹی وی چینل” جیونیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نےجناح سٹیڈیم

کے پنڈال سے براہ رست تبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ پی ڈی ایم کےجلسے کی سٹیج سے متعلق شبلی فراز کا بیان سنا تھا جس کے بعد ذاتی طور پر اس چیز کو نوٹ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کی سٹیج کہاں بنائی گئی ?،جلسہ گاہ کی سٹیج درمیان میں نہیں بلکہ گراؤنڈ کے شروع میں بنائی گئی اور یہ وہ ہی جگہ ہے جہاں ماضی میں تحریک انصاف کا سٹیج بنا تھا لیکن یہاں موجو د انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تحریک انصا ف کے جلسے میں اتنے لوگ نہیں تھے جتنے آج کے جلسے میں ہیں ۔حامد میر نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی پلاننگ میں کوتاہیاں بھی سامنے آئی ہیں کہ یہاں بہت بڑی تعداد میں ہجوم تو موجود ہے لیکن ابھی تک قیادت موجود نہیں،سٹیج پر صرف جاوید ہاشمی اور مریم اورنگزیب بیٹھے ہیں اور کسی کی تقریریں بھی شروع نہیں ہوئیں،کسی سیاسی جماعت کے بڑےرہنما نہیں پہنچے اور جلسے کا ابھی با قاعدہ آغاز نہیں ہوا ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ جب مریم نواز شریف ،مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سٹیڈیم میں پہنچیں گے تو لوگوں کی بڑی تعداد تھک کر پنڈال سے جا چکی ہو گی تاہم اپوزیشن قیادت کے قافلوں کے ساتھ آنے والے لوگ جانے والےجانے والے ہجوم کی خالی جگہ کو پر کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سٹیڈیم بھرا ہوا ہے اور ہجوم پر جوش دکھائی دے رہا ہے تاہم جتنے لوگ سٹیڈیم کے اندر ہیں اس سے کہیں زیادہ لوگ سٹیڈیم کے باہر موجود ہیں ،حکومت نے جلسہ گاہ میں لوگوں کی شرکت روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کیں ،مجھے بھی دو کلو میٹر پیدل چل کر سٹیڈیم آنا پڑا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close