جو لوگ عمران خان کو لائے انہیں بھی نواز شریف یاد آتا ہے، سابق وزیراعظم نے ملک میں آزاد الیکشن کو ضروری قرار دیدیا

گوجرانوالہ(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج سٹیج پر پاکستان کے ووٹوں کی اکثریت بیٹھی ہے، عمران خان ناکام ہوچکا ہے، ہم سب کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی اس وقت کرے گا جب آئین کی حکمرانی ہوگی۔ آج سارا

ملک مشکل میں ہے۔ایک آزاد الیکشن کی صورت میں ملک کو بچا سکتے ہیں۔ یہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی دیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سب کو نواز شریف یاد آتا ہے،جو لوگ عمران خان کو لائے انہیں بھی نواز شریف یاد آتا ہے ۔ پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے کہ اگر ملک کو کوئی ترقی دے سکتا ہے تو وہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی فتح ہے، ہمیں اپنے سوالوں کے جواب چاہیں کہ اشیائے ضروریہ اور بجلی کیوں مہنگی ہوئی، آج چینی ایک سو دس روپے کی کیوں سیل ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close