پاکستانی آئین کی بالا دستی کو تسلیم نہیں کرتا چاہے وہ جج، جرنیل ،جرنلسٹ یاسیاست دان ہو ،وہ غدار ہے

گوجرانوالہ(پی این آئی)پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نہ ہمارا کسی سے جھگڑا ہے نہ کسی سے فساد ہے لیکن جو پاکستانی آئین کی بالا دستی کو تسلیم نہیں کرتا چاہے وہ جج، جرنیل ،جرنلسٹ یاسیاست دان ہو ،وہ غدار ہے اس کے خلا ف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے ۔گوجرانوالہ میں جلسے سے

خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج ہم آئین کے لیے نکلے ہیں اس لیے عوام کا ساتھ چاہیے ،آج عوام کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں ،اس دن سے ڈرنا چاہیے جب لوگ لوٹ مار کرنے لگے ۔محمود اچکزئی نے مزید کہا ہم اس ملک کے مفاد کے لیے نکلے ہیں ،ہم دو چیزیں چاہتے ہیں ،آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف بات نہیں کرنی ،ہر ادارے کو ہمارا سلام لیکن ہر ادارے کو آئین دائرے میں رہنا ہو گا لیکن جو آئین کی طرف ہاتھ بڑھائے گا اس ہاتھ کو ہم نے پکڑنا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close