عمران خان استعفیٰ نہیں دے گا بلکہ ہم اسے اقتدار سے نکالیں گے، خواجہ آصف کی دھمکی

گوجرانوالہ(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان عمران خان کی حکومت کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، ووٹ کی عزت کو بحال کریں گے،چند ہفتے میں موجودہ حکومت سے جان چھوٹ جائے گی، آج ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم

پراکٹھی ہیں،کٹھ پتلی اتنا بے شرم ہے کہ استعفیٰ نہیں دے گا بلکہ ہم اسے اقتدار سے نکالیں گے،اس موقع پر خواجہ آصف نے وزیر اعظم کے بارے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر ٹی وی چینل نے اُن کی تقریر کو سینسر کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں متحدہ اپوزیشن کا پہلا بھرپور پاور شو جاری ہے اور حکومت مخالف جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کی تقریریں جاری ہیں،مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف سٹیج پر پہنچ چکے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان ابھی راستے میں ہیں اور جلد ہی وہ بھی پنڈال میں پہنچ جائیں گے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پر جوش تقریر کی اور کئی منٹ تک “گو نیازی گو” کے نعرے لگوائے اور کہا کہ آج ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہوئی ہیں، پاکستان عمران خان کی حکومت کامزیدمتحمل نہیں ہوسکتا، جس شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے اس کے خاتمے کے دن آگئے ہیں۔خواجہ آصف جناح سٹیڈیم میں سیاسی کارکنوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر جذباتی ہو گئے اور کہا کہ اس کٹھ پتلی نے کہاتھااگرمیرے خلاف 500 بندے نعرہ لگا دیں تو میں استعفیٰ دےکر گھر چلا جاؤں گا، او دیکھو یہ500 نہیں بلکہ کئی پانچ سو ہزار کا مجمع کہہ رہا ہے” گو نیازی گو” آپ کی یہ آواز اسلام آباد تک پہنچ رہی ہےلیکن یہ اتنا بےشرم ہے کہ استعفی نہیں دے گا بلکہ ہم اسے اقتدار سے نکالیں گے۔اس موقع پر خواجہ آصف نے وزیر اعظم کے بارے نازیبا الفاظ استعمال کئے جس پر ٹی وی چینل نے اُن کی تقریر کو سینسر کر دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close