حکومت گرانے کے بعد ہم کیا کریں گے؟ن لیگی رہنما احسن اقبال کے گجرانوالہ جلسے میں بتا دیا

گوجرانوالہ(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کےعوام نےثابت کردیاہےکہ اب اس حکومت کورخصت ہوناہوگا،جہاں سے میاں نواز شریف نے ترقی کا سفر شروع کیا تھا ،اب وہاں سے ہم دوبارہ اسی ترقی کو شروع کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق جناح سٹیڈیم

گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے پہلے بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کئی منٹ تک “وزیر اعظم نواز شریف” کے فلک شگاف نعرے لگوائے اور کہا کہ نواز شریف کےدور میں آٹا 32روپے کلو،چینی54 روپے کلو ملتی تھی،ن لیگ کےدورسےپہلےملک میں18-18گھنٹےلوڈشیڈنگ ہوتی تھی،نوازشریف نے کہا تھا ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کروں گا اور پھر اقتدار میں آکر نوازشریف نے11ہزارمیگاواٹ بجلی بناکرملک سے اندھیرےختم کئے،نوازشریف نےملک سےدہشت گردی ختم کی لیکن یہ لوگ ہمیں غداری کےسرٹیفکیٹ دیتےہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سےنجات حاصل کرنی ہےتواس مشن کاحصہ سب کوبنناہوگا،گوجرانوالہ کےعوام نےثابت کردیاہےکہ اب اس حکومت کورخصت ہوناہوگا،جہاں سے میاں نواز شریف نے ترقی کا سفر شروع کیا تھا اب وہاں سے ہم دوبارہ اسی ترقی کو شروع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close