سندھ کے تحفظات مسترد، وفاق نے جزیروں پر نئے شہر بسانے کی تیاری کر لی، ٹینڈر طلب کر لیے گئے

کراچی(پی این آئی)سندھ کے تحفظات مسترد، وفاق نے جزیروں پر نئے شہر بسانے کی تیاری کر لی، ٹینڈر طلب کر لیے گئے،وفاق نے سندھ میں سمندری جزائر پر نئے شہر بسانے کے معاملے پر صوبائی حکومت کے تحفظات اور عوامی احتجاج کو مسترد کردیا۔وفاقی حکومت نے جزائر پر نئے شہر بسانے کی تیاریاں شروع

کردیں اور آئی لینڈز اتھارٹی نے کراچی کے ساحل سے قریب واقع بنڈل آئی لینڈ کے لئے انٹرنیشنل فرمز سے پیشکشیں طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق بنڈل آئی لینڈ کے لئے مالیاتی و انجینئرنگ اسکوپ اور ماسٹر پلان کے لئے فرمز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے موقر اخبارات میں اشتہار بھی شائع کیا ہے۔وفاقی حکومت بنڈل آئی لینڈ پر نیا شہر بسانا چاہتی ہے جس کے لئے عالمی اور مقامی کمپنیوں سےبنڈل آئی لینڈ کی اکنامک،مارکیٹنگ اسٹڈی کے لئے ماہرین سےدرخواستیں طلب کی گئی ہیں۔دوسری جانب سندھ کی قوم پرست تنظیموں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت زبانی جمع خرچ تک محدود ہے جبکہ وفاقی حکومت کی نامکمل اتھارٹی نے کام بھی شروع کردیا ہے۔وفاقی حکومت نے مشتہر کیا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ 8ہزار ایکڑ رقبے یعنی 49 مربعہ کلو میٹر پر پھیلا ہواہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close