حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کردم لیں گے، مریم نواز نے دھمکی دے دی

لاہور(پی این آئی)حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کردم لیں گے، مریم نواز نے دھمکی دے دی۔مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کے جلسے سے حکومت کے خاتمے کی شروعات ہو چکی، سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کردم لیں گے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما

مریم نواز جاتی امرا سے گوجرانوالہ جلسے کے لیے روانہ ہوگئیں۔ لیگی رہنما نے روانگی سے قبل دعائے خیر بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مریم نوازنے جاتی امرا سے روانگی کے موقع پرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں،پولیس اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔مریم نواز نے کہاکہ ووٹ کی عزت کے لیے نکلے ہیں مائیں بہنیں آئیں اور اس قافلے میں شامل ہوں،گوجرانوالہ عوام سے امید کرتی ہوں کہ وہ آج باہر نکلیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close