عابد کو پکڑنے والی ٹیم کو پولیس حکام نے کیا انعام دیا؟ انعام لینے والوں میں کون کون شامل ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)عابد کو پکڑنے والی ٹیم کو پولیس حکام نے کیا انعام دیا؟ انعام لینے والوں میں کون کون شامل ہے؟ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی )انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کو گرفتارکرنے والی پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ترجمان

پنجاب پولیس کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی گرفتاری پر تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں انچارج سی آئی اے سول لائنز جاوید حسین اورانچارج سی آر او حسین فاروق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سب انسپکٹر امانت علی، منیر احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل، ایس آئی نصیر احمد، کانسٹیبل یاسین اور شہباز نے بھی تعریفی اسناد حاصل کیں۔ اس ضمن میں ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کی انتھک محنت قابل ستائش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close