گوجرانوالہ، جلسہ گاہ کے اطراف میں 31 کنٹینر لگائے گئے، عظمیٰ بخاری جلسہ گاہ کیسے پہنچیں؟ دلچسپ صورتحال جانیئے

گوجرانوالہ، (پی این آئی)گوجرانوالہ، جلسہ گاہ کے اطراف میں 31 کنٹینر لگائے گئے، عظمیٰ بخاری جلسہ گاہ کیسے پہنچیں؟ دلچسپ صورتحال جانیئے۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جلسہ گاہ تک پہنچی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ کے

اطراف 31 کنٹینر ز لگائے گئے ہیں، خواتین کارکنان کو بھی اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔عظمی بخاری نے کہا کہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ کم سے کم افراد جلسہ گاہ میں پہنچیں، پنجاب حکومت ہر ممکنہ حد تک لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے سے روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم کے اردگرد 31کنٹینرز لگا گئے ہیں، چوہان صاحب آپ لوگوں کے یہ ہتھکنڈے اب عوام کا راستہ نہیں روک سکتے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیں تو کنٹینر نہیں دیالیکن پورے پنجاب میں کنٹینرز لگاکر راستے بلاک کردیے ہیں.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close