اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) سائنس پارک میں کارڈیک اسٹنٹ کی تیاری کا افتتاح کردیا جس سے ملک دل کی بیماری کے اس علاج میں خودکفیل ہوگیا۔جمعہ کو وزیراعظم نے نسٹ میں کارڈیک اسٹنٹس کے پروڈکشن یونٹ کا افتتاح کردیا جس کے نتیجے
میں پاکستان اسٹنٹ تیار کرنے والے دنیا کے 18 ممالک میں شامل ہوگیا اور مسلم دنیا کا دوسرا ملک بن گیا۔ عالم اسلام میں ترکی کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا۔مقامی طور پر اسٹنٹ تیار ہونے سے ملک میں دل کے مریضوں کو معیاری اور سستے اسٹنٹ دستیاب ہوں گے جبکہ ملک کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے، وزیراعظم عمران خان نے نسٹ سائنس پارک میں دل کے اسٹنٹس کی مینو فیکچرنگ کا افتتاح کردیا۔ یہ اسٹنٹس یورپی معیار کے مطابق ہیں، اس سہولت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں