آئی ایم ایف کے پاس کیوں جانا پڑا؟ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بتا دیا

لاہور(پی این آئی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہاہے کہ ماضی کی پالیسی کی وجہ سے معیشت کوفائدہ نہیں ہوا،ماضی کی پالیسی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا،5ہزارارب روپے قرض کی صورت میں واپس کرنے تھے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نےتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ماضی میں ڈالر کوجان بوجھ کرسستا

رکھاگیا،ماضی میں برآمدات کوبڑھانے کیلئے توجہ نہیں دی گئی،گزشتہ 5سال میں ڈالرکی قدربڑھنے کی رفتارصفرسے بھی کم تھی،درآمدات کے اضافے سے ہماری انڈسٹری کوبہت نقصان پہنچا، ماضی میں ڈالرکی قدرمصنوعی طریقے سے کم رکھی گئی،اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے،معیشت کو بہتر کرنے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے،ایسی پالیسی بناناہے جس سے بزنس مین کوبرآمدات میں آسانی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں