لاہور(پی این آئی)موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل لاہور کی چکی میں تنہا بند کر دیا گیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عابد ملہی کو کیمپ جیل کی چکی میں اکیلا رکھا گیا ہے، شناخت پریڈ ہونے تک ملزم کو فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔ملزم عابد ملہی کا
کہنا ہے کہ اس نے ایک مہینے بعد پہلی بار پیٹ بھر کر کھانا کھایا اور اسے سکون کی نیند بھی سویا، اس سے قبل مسلسل بے چین اورخوف زدہ رہا، اس کی طرف جوبھی دیکھتا، وہ پولیس والا ہی لگتا، یوں محسوس ہوتا تھاکہ وہ دیکھتے ہی پہچان لے گا اور گولی مار دے گا۔عابد ملہی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گرفتاری سے قبل والدین سے ملنا چاہتا تھا، یہ خواہش پوری ہو گئی،گرفتاری کے بعد خود کو محفوظ سمجھنے لگا ہوں، عدالت جو بھی سزا دے گی قبول کروں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں