اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے،منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا،قومی دولت کو
چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی۔ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں،عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائےگا،بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، بہتر پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔اپوزیشن پر تنقید کرت ہوئے وزیراعظم عمران خان کا اپنے ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں این آر او نہیں ملے گا، کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مار کرنے والے اکٹھے ہوں گے، لیکن یہ چاہے جلسے کریں یا پھر دھرنے دیں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت بھی نہیں ہوگی۔دوسری طرف وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، دشمن مختلف حربوں سے پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے۔اس حوالے سے موصول ہوانے والی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی معاملات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،اجلاس میں سیاسی صورتحال،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک یااشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو خواہ مخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن ایجنڈا خود بے نقاب ہورہا ہے، اپوزیشن کی تحریک عوام کی نہیں ہے، بلکہ ایلیٹ کلاس کے تحفظ کیلئے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں