اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ گندم اور چینی کے بحران کی اصل وجہ حکومت کی اپنی غلطیاں بھی ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ وفاقی ادارہ شماریات نے حکومت کو غلط اعدادوشمار دیکرکہاکہ گندم اور چینی کی پیداوار ہماری ضرورت سے زیادہ ہے لہٰذا اسے
برآمد کر دیا جائے۔وفاقی وزیرکے مطابق حکومت نے برآمد تو کر دی لیکن اب ہمیں گندم اور چینی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیٹاکی غلطی کی وجہ سے گندم اورچینی کی برآمدات کافیصلہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ گندم اور چینی کے بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے، عمران خان سے زیادہ مہنگائی پرکسی کوتشویش نہیں ہے، وزیراعظم کوسخت احتساب کاعمل شروع کرنا چاہیے۔اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ طویل مدت بعد ایسا ماحول بنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں مداخلت نہیں کر رہی، حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی تاہم جہاں کورونا کے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی ہوگی وہاں توکارروائی ہوگی۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری سیاست نہ کرنیکانتیجہ ہے کہ ن لیگ ابھی تک قائم ہے، یہ تاثردیناچاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز سے حکومت کاکوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں