گوجرانوالہ جلسے میں کتنے لاکھ کا مجمع ہو گا؟ چند گھنٹوں پہلے ہی بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کنٹینر اور رکاوٹیں کام نہیں آئیں گی، کل جمہوریت کی فتح ہوگی،گوجرانوالہ جانے والی ہر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں،جلسے میں کئی لاکھ لوگ ہوں گے، حکومت نے مجبور ہوکر آج صبح 5 بجے جلسے کی

اجازت دی، معاشی بدحالی،آٹا چینی مہنگاہوچکا ہے، حکومت ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ جانے والی ہر سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔ کنٹینر اور رکاوٹیں کام نہیں آئیں گی، کل انشاء اللہ جمہوریت کی فتح ہوگی۔ ایک طرف عوام مشکل میں ہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے، لیکن وزیراعظم ، وزیر سوائے اپوزیشن کو دھمکیاں دینے اور ہر قسم کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، ملک میں کسی بھی پریشانی کا ذکر نہیں کرتے، کوئی وزیر نہیں بتاتا کہ اس کے محکمے نے عوام کو کیا ریلیف دیا، وزیراعظم آج تک عوام کی بات نہیں کرسکا، ملک کے اندرآٹا، چینی کیوں مہنگی ہے، بجلی گیس کے بل کیوں بڑھ گئے ہیں۔وزیراعظم کو علم نہیں کہ غریب آدمی سب سے پہلے بجلی گیس کے بل ادا کرتا ہے پھر اپنی بچوں کے روٹی لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پارلیمان کا احترام کیا، تین ہفتے سے 16تاریخ کو گوجرانوالہ کے جلسے کا اعلان کیا گیا، اسپیکر نے کل قومی اسمبلی کا ساڑھے 4بجے اجلاس بلا لیا ہے، اس رویے کے کے باعث ملک نہیں چل رہا، یہ لوگ پارلیمان کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں، جمعے کے روز اجلاس صبح 10 بجے ہوتا ہے، لیکن یہاں شام کو رکھا گیا، چار دن کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے۔سینیٹ کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔ اسپیکر دونوں اطراف متوان قائم کرتا ہے، لیکن اسپیکر بھی ایک جماعت کا فریق بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو گرفتاریوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گرفتاریاں کرنا حکومت کی بزدلی، شکست کا ثبوت ہوتا ہے، نیب کے چیئرمین کو شرم آنی چاہیے،ہمیں پتا نہیں کیوں وارنٹ جاری کیے گئے؟سپریم کورٹ بھی یہی کہتی ہے کہ نیب پولیٹیکل انجیئنرنگ کررہا ہے، جب بھی جلسہ ہوتا ہے وارنٹ جاری کردیے گئے۔اساتذہ ، ڈاکٹرز، تاجر سب احتجاج کررہے ہیں، سارا ملک پریشان ہے ، عوام کو موقع دینا ہوگا کہ وہ حقیقی نمائندوں کیلئے ووٹ کا استعمال کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close