لاہور(پی این آئی) ن لیگ کا کوئی رہنما شہباز شریف سے ملاقات نہ کرے، نواز شریف نے پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن میں موجود قائد ن لیگ نے پارٹی رہنماوں کو اپنے بھائی سے ملاقاتیں کرنے سے منع کر رکھا ہے،
اس کے باوجود وہ جیل میں خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ سنا ہے شہباز شریف آج کل نیب تحویل میں خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ملازمین اور بے نامی لوگوں کے نام پر جعلی کمپنیاں بنائی گئیں ، بے نامی اکاو نٹس سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی،کم آمدنی والے 12 ملازمین کے نام کھولے گئے بے نامی اکاو نٹس کے ذریعے 15 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی جبکہ دیگر کچھ ملازمین کے نام پر 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی جو کہ ڈبل فیک کمپنیاں تھیں،شہبازشریف جن فرشتوں کو بھینسوں کا کروڑوں کا دودھ بیچتے تھے وہ سامنے آچکے ہیں،7 ارب کے اثاثوں سے متعلق ریفرنس دائر ہوچکا ہے ، کاروبارکے بھیس میں کک بیکس،کرپشن وصولی کی جاتی تھی اور ان چیزوں کے واضح ثبوت ہمارے پاس موجودہیں،شہباز شریف عدالت میں چائنا کے حبیب جالب نظرآتے ہیں، شہباز شریف اضطراب کی حالت میں ہیں کیونکہ ایک طرف سے تو ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب بھتیجی نے ان کی جماعت ہتھیا لی حالانکہ آپ اتنے عرصے سے کوشش کر رہے تھے، اگر آپ کا خاندان وزٹ ویزے پر ہے تو زیادہ سے زیادہ قیام کی مدت 180 دن ہوتی ہے، 6 ماہ سے زیادہ آپ وزٹ ویزے پر نہیں رہ سکتے، شہباز شریف صاحب کیا آپ کا سارا خاندان برطانیہ کی شہریت حاصل کر چکا ہی کیونکہ اور تو کوئی طریقہ نہیں ہے، آپ کا خاندان وہاں کس قانونی حیثیت میں رہ رہا ہے یا آپ کے خاندان سے وہاں کی حکومتیں کوئی خاص رویہ رکھے ہوئے ہیں، دعوی سے کہتا ہوں جوچیزیں پیش کروں گاان کے پاس ان کا جواب نہیں ہوگا،اب سمجھ آتی ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی اور بینکنگ نظام پر کڑی نظر رکھنے کے لیے بنائے گئے قوانین کی شدید مخالفت کیوں کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں