سیالکوٹ(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرادری کی خصوصی طیارے کے ذریعے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرا ٓ مد، سیکورٹی فروسز نے استقبال کے لئے آنے والے قمرالزمان سمیت سینکڑوں کارکنان کو ائیرپورٹ میںداخل ہونے سے روک دیا، کارکنان ائیرپورٹ روڈ پر نعرے بازی۔ تفصیلات
کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ہونے والے پی ڈی ایم اے کے جلسہ میں شرکت کے لئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خصوصی پرواز کے ذریعے پہنچے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے قبل سابق وفاقی وزیر وصدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب قمر الزمان کائزہ گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ کے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچے تو سیکورٹی فروسز نے انہیں ائیرپورٹ میں داخل ہونے سے روکدیا جس پر قمر الزمان کائرہ اور کارکنان ائیرپورٹ کے مین گیٹ پر دھرنہ دیکر بیٹھ گئے اس موقع پر کارکنان نے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے قائد کا استقبال کرنے آے تھے جو ہمارا حق ہے پولیس زبردستی استقبال سے روک رہی ہے، دنگا فساد نہیں چاہتے بلاول بھٹو کی آمد تک ائیرپورٹ کے باہر دھرنہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امپائر کے اشارے پر دھرنہ دیا ہم عوام کے اشارے پر ہیں، ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے ، حکومت دوغلی پالیسی اپنا رہی ہے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ہیں ، ہمارے بینرز اور جھنڈے اتارے جارہے ہیں یہ کونسا نظام ہے جو حکومت کررہی ہے ایسا تو مارشل لا میں بھی نہیں ہوتا ، یہ کوئی سپر قسم کا مارشل لا ہے۔ آواز نکالنا بھی ممنوعہ کیا جارہا ہے، یہ کسی صورت قبول نہیں ، پاکستان پیپلزپارٹی نے ساری زندگی ریاست کے جبر کو بھگتا ہے، پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اپنے مہمان استقبال بھی نہ کرسکیں۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری کی ائیرپورٹ آمد پر پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت نے انکا بھرپور استقبال کیا اور وہ سخت سیکورٹی قمر الزمان کائر ہ کے ہمراہ لالہ موسیٰ روانہ ہو گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں