موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے، اطلاق جمعہ سے ہو گا

لاہور (این این آئی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے،نئے اوقات کار کا اطلاق آج بروز ( جمعہ ) سے سے ہوگا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، گرلز سکولز ساڑھے آٹھ بجے لگیںگے،

اڑھائی بجے دوپہر چھٹی ہوگی جبکہ بوائز سکولز نو بجے لگا کریں گے، چھٹی دوپہر تین بجے ہوا کرے گی، جمعہ کے روز گرلز سکولز میں ساڑھے بارہ بجے چھٹی ہوگی جبکہ جمعہ کے روز بوائز سکولز میں چھٹی دوپہر ایک بجے ہوا کرے گی۔موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا، سکول کے اوقات کار میں فرق ٹریفک کے بہا کو کم کرنے کیلئے رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موسم تبدیل ہوتے ہی خصوصی بچوں کیلئے سکولز کے اوقات کار تبدیل کردیئے، خصوصی بچوں کے سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے چھٹی ڈیڑھ بجے ہوا کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close